تہران : متحدہ عرب امارات کے سفیر برائے ایران سیف محمد الزابی نے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات گھٹائے جانے کے 6 سال بعد اپنی ڈیوٹی دوبارہ شروع کردی ہے ۔ وزارت خارجہ نے آج بتایا کہ سیف محمد نے ایرانی وزیر خارجہ حسین عامر عبداللہ ہیان سے گزشتہ روز ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان دوبارہ وسیع تر سفارتی تعلقات قائم کرنے پر زور دیا ۔ سفارتی تعلقات کی بحالی کے فیصلہ کا اعلان اگست میں کیا گیا تھا ۔