ایران ایئرویز ، پائلٹ کا خطرناک فیصلہ

   

ریاض : سعودی عرب کے شہر مدینہ سے گورگان کے لیے ایران ایئر کی پرواز میں اڑان بھرتے ہی ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی مگر پائلٹ نے طیارے کو واپس نہیں اتارا اور پونے تین گھنٹے پرواز کے بعد طیارہ منزل پر بحفاظت اتر گیا۔ اڑان کے چند منٹ بعد ایئربس اے 300B4 طیارہ تیزی سے بلندی پکڑ رہا تھا کہ ایئر ٹریفک کنٹرول کو طیارے سے ہنگامی صورتحال (Squawk 7700) کے سگنل موصول ہوئے۔ٹریفک کنٹرول کی ہدایت پر پائلٹ نے مدینہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کر طرف واپسی کا روٹ لیا۔ ایسی صورتحال میں عام طور پر فوری طور پر قریب ترین ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرنا ہوتی ہے اور خیال کیا جا رہا تھا کہ طیارہ واپس مدینہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کرتا مگر پائلٹ نے فضا میں ایک طویل چکر کاٹ کر اپنی منزل کا رخ کرلیا۔