تہران : روس اور یوکرین کی جنگ میں مداخلت اور بیلسٹک میزائلوں میں ماسکو کی مدد کرنے کے الزامات کے بعد ایرانی وزارت خارجہ نے جمعرات کو برطانیہ، فرانس، ہالینڈ اور جرمنی کے سفیروں کو طلب کرلیا۔ مغربی یورپی امور کے ڈائریکٹر جنرل نے بعض مغربی جماعتوں کے حالیہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے موقف اور اقدامات پر اصرار کو ایرانی عوام کے خلاف مغربی دشمنانہ پالیسی کا تسلسل سمجھا جاتا ہے اور ایران کی طرف سے اس کے مناسب جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔