پیرس : فرانس نے منگل کے روز ایران پر ملکوں کے درمیان قونصلر تعلقات کی وضاحت کرنے والے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا اور کہا ہے کہ تہران نے عوامی طور پر یہ ظاہر کیا ہے کہ اس نے من مانی طور پر غیر ملکی شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔یاد رہے فرانس اور ایران کے درمیان تعلقات حالیہ مہینوں میں خراب ہوئے ہیں۔ تہران نے 7 فرانسیسی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے جسے پیرس نے یرغمال بنانا قرار دیا ہے۔ایران نے ان میں سے ایک ایرانی۔ فرانسیسی اکیڈمک ’’فریبا عادل خواہ‘‘ کو رہا کیا۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوا کہ وہ فرانس واپس آنے سے قبل ایران تک رہیں گے۔ دوسری طرف ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر الکنعانی نے پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ فرانسیسی حکومت ایران کے معاملات میں مداخلت کر رہی ہے اور تہران کے واقعات کے حوالے سے تباہ کن موقف اپنا رہی ہے۔ الکنعانی نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ فرانس کی طرف سے اٹھائے گئے یہ مؤقف اور اقدامات قیدیوں سے متعلق مذاکرات میں مدد نہیں کریں گے۔