ایران میں احتجاجی مظاہرے منظم کرنے پر 50 افراد گرفتار

,

   

تہران : ایرانی صوبے قم میں مہاسا امینی کی یلاکت کے بعد شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو منظم کیے جانے کے جواز میں 50 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔نیم سرکاری فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق قم پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے اعلان کیا ہے کہ سماجی میڈیا کے ذریعے احتجاجی مظاہروں کو منظم کرنے اور ملکی انتظامیہ کے بر خلاف پمفلٹ بانٹنے کے جواز میں 50 افراد پر مشتمل ایک گروپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔خبر میں یہ کہا گیا کہ ڈی ایم او انٹیلی جنس ایجنسی نے عوام سے کہا کہ یہ “عوام کے نظم و نسق کو خراب کرنے والے کارکنوں کی تصاویر، ویڈیوز اور ذاتی معلومات فراہم کریں۔”دوسری جانب ایرانی سرکاری ایجنسی IRNA کے مطابق اْرمیہ پولیس کے ڈائریکٹر کرنل حسن شیخ نڑاد نے اعلان کیا ہے کہ شہر کے بعض علاقوں اور محلوں میں احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے والوں اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں سمیت کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔انہوں نے ان کی تعداد کا ذکر نہیں کیا تو ان افراد کے خلاف عدالتی کاروائی کیے جانے کا کہا ہے۔ملک کے سرکاری اداروں نے زیر حراست افراد کی تعداد کا اعلان نہیں کیا تو اس تعداد کے 2 ہزار سے زائد ہونے کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔