ایران میں اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کی تقریبات

,

   

تہران ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)پیر کے روز ہزاروں ایرانیوں نے اکھٹے ہو کر ملک کے اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ منائی۔یہ دن 1979 ء میں امریکہ کی حمایت یافتہ محمد رضا شاہ پہلوی کی حکومت کے خاتمے پر اسلامی انقلاب کے لیڈر آیت اللہ روح اللہ خیمنی کی جلاوطنی سے وطن واپسی کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔پیر کے روز اس موقع پر ہونے والی تقریبات اور جلوسوں میں امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ ان تقریبات میں شرکا نے اسلامی انقلاب کے حق میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔صدر حسن روحانی نے تہران میں ایک اجتماع میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے دشمن، بقول ان کے ’بدی پر مبنی‘ اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعمیری رابطہ کاری جاری رکھے گا اور وہ جس قسم کے بھی میزائل بنانا چاہتا ہے، اس کے لیے وہ کسی سے اجازت نہیں لے گا۔اس موقع پر نکالے جانے والی ایک بڑی ریلی کے راستوں میں فوج نے اپنے میزائلوں کی بھی نمائش کی۔