ایران میں سی آئی اے کے 17 جاسوس گرفتار

,

   

بعض کو سزائے موت ، ایران کا ادعا قطعی بے بنیاد : صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ

دبئی ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے آج کہا کہ اس نے 17 ایرانی نژاد افراد کو گرفتار کیا ہے جن کا تقرر مبینہ طور پر سی آئی اے کی جانب سے ایران کے نیوکلیئر پروگرام اور دفاعی مقامات کی جاسوسی کیلئے کیا گیا تھا۔ ایران نے کہا کہ ان میں سے بعض افراد کو پہلے ہی سزائے موت دی جاچکی ہے۔ یہ گرفتاریاں گذشتہ مہینوں ہوئی تھیں اور جو لوگ تحویل میں لئے گئے تھے وہ مبینہ طور پر ملک سے دفاعی حساس مقامات اور نیوکلیئر تنصیبات کے بارے میں جاسوسی کررہے تھے۔ ایران کے محکمہ سراغ رسانی کے ایک عہدیدار نے تہران میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تفصیلات کا انکشاف نہیں کریں گے کہ کتنے افراد کو سزائے موت دی گئی ہے۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ یہ دعویٰ ’’صفر سچائی‘‘ رکھتا ہے۔ انہوں نے ایران کے دعویٰ کو ’’مکمل طور پر بے بنیاد‘‘ قرار دیا۔ ان کا یہ اعلان ایک ایسے وقت منظرعام پر آیا ہے جبکہ عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کا نیوکلیئر معاہدہ ’’مکمل طور پر بکواس‘‘ ہے اور امریکہ نے خلیج فارس کے علاقہ سے نیوکلیئر معاہدہ سے گذشتہ سال ترک تعلق کرلیا تھا اور ایران کے خلاف امریکی تحدیدات میں شدت پیدا کردی گئی تھی۔ ایران کے عہدیدار نے اپنے نام کا انکشاف نہیں کیا لیکن اپنی شناخت بطور ڈائرکٹر انسداد جاسوسی محکمہ ایران وزارت سراغ رسانی ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے جاسوس عہدیداروں کو ذرائع ابلاغ کے آگے پیش نہیں کیا جائے گا اور نہ کسی سرکاری مقصد سے پریس کانفرنس میں اپنی شناخت ظاہر کرنے کی اجازت ہوگی۔ عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ 17 میں سے کوئی بھی مبینہ طور پر ’’جدید ترین تربیت‘‘ مکمل کرچکا ہے۔ انہیں ثبوتاج کی مہمات کیلئے تربیت دی گئی ہے۔ سرکاری عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ وہ ان دفاعی تنصیبات کے بارے میں معلومات جمع کررہے تھے جہاں وہ برسرکار تھے۔ اس طرح وہ ٹیکنیکل اور سراغ رسانی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ وہ ان دفاعی تنصیبات کی معلومات آلات کے ذریعہ منتقل کرتے تھے۔ سرکاری عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ اس کے پاس ایک سی ڈی ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھ موجود ہے اس کی وجہ سے ترکی میں غیرملکی خواتین ارکان عملہ میں شامل دکھائی گئی ہے۔ ہندوستان، زمبابوے اور آسٹریا نے ایران کے دعوؤں انتخابی ایرانی جاسوسوں کی بھرتی کا ایک بہانہ بنایا۔ ایران کی جانب سے سی آئی اے کے جاسوسوں کی گرفتاری کی اطلاعات بالکل جھوٹی ہیں ان میں صفر صداقت ہے اور ان جھوٹی باتوں کا مقصد صرف ملک کی تشہیر ہے۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ ایران کے دعوے مکمل طور پر بکواس ہیں۔ وزیرخارجہ امریکہ مائیک پومپیو سابق سی آئی اے ڈائرکٹر نے آج گرفتاریوں کے بارے میں کوئی اطلاع دینے سے صاف انکار کردیا۔ تاہم کہا کہ حکومت ایران جھوٹ بولنے کی طویل تاریخ رکتھی ہے۔ پومپیو نے نشاندہی کی کہ امریکہ اور ایران میں تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔