ایران میں عید کے بعد تمام مذہبی مقامات کھولنے کا اعلان

   

تہران۔22 مئی(سیاست ڈاٹ کام) ایران نے عید کے بعد تمام مذہبی اور مقدس مقامات کو کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے اس حوالے سے کہا کہ عید کے بعد مقدس مقامات کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، تمام مقدس مقامات کو حفاظتی اصولوں کے تحت کھولا جائے گا۔ صدر روحانی نے مزید کہا کہ حفاظتی اصولوں پر سب کو عمل کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ ایران میں کورونامعاملات بڑھنے پر مارچ میں تمام مزارات اور مقدس مقامات کو بند کردیا گیا تھا۔ ایران میں کورونا کے 2 ہزار 392 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔