ایران میں کورونا وائرس سے ایک اور رکن پارلیمنٹ فوت

,

   

تہران۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔ ایک اور رکن پارلیمنٹ کورونا وائرس کا شکار ہوکر فوت ہوگئی ہیں۔ ریاستی اداروں میں بھی یہ وائرس پھیل چکا ہے۔ کورونا وائرس سے جمعہ کو فوت ہونے والی 55 سالہ فاطمی رہبر تہران سے تعلق رکھنے والی ایک قدامت پسند قانون ساز تھیں۔ وہ حال ہی میں ایرانی پارلیمنٹ کیلئے منتخب ہوئی تھیں۔ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والی یہ دوسری رکن پارلیمنٹ ہے۔ ایران میں دو ارکان پارلیمنٹ کے علاوہ کورونا وائرس سے اب تک 7 سیاست داں اور سرکاری ملازمین بھی فوت ہوچکے ہیں۔ ایران میں 1,076 کیسیس بھی سامنے آئے ہیں۔