ایران میں کورونا وائرس کیسزمیں اچانک اضافہ

   

تہران ۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی حکام کے مطابق ملک میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 3557نئے کیسز رجسٹر کیے گئے ہیں۔ ایران میں فروری میں اس وبا کے پھوٹنے کے بعد وہاں کسی ایک دن میں کوویڈ۔19 کیسز کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مسلسل تیسرے روز بھی ہر دن 3000 سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اس وائرس کی وجہ سے 59افراد لقمہ اجل بنے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران نئے کیسز میں کمی کے بعد ایران میں لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی گئی تھی۔