ایران نے آذربائیجان سے برقی درآمد شروع کردی

   

تہران : ایران نے شمالی پڑوسی ملک آذربائیجان سے برقی درآمد شروع کردی ہے تاکہ ملک میں موجود برقی بحران پر قابو پایا جاسکے ۔ ایران کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ ایران اپنے پڑوسی ملک سے برقی درآمد کررہا ہے تاکہ ملک میں موجود برقی بحران پر قابو کیا جاسکے ۔ ایران کے شمال مغربی علاقہ میں موجود برقی مرکز نے آذربائیجان سے 73میگاواٹ برقی کو حاصل کیا ہے تاکہ ملک میں موجود بحران پر قابو پانے کے اقدامات کئے جاسکے ۔