ایران نے احتجاج سے نمٹنے ٹینک کردستان پہنچا دیئے

   

تہران : ایران کے سکیورٹی حکام نے کردستان کے علاقے سنندج میں ٹینک اور جنگی جہاز پہنچا دیے ہیں، جہاں ساڑھے تین ہفتہ سے مسلسل احتجاج جاری ہے جبکہ خصوصی فوجی دستوں کی بسیں بھی روانہ کر دی گئی ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق حجاب درست طور پر نہ اوڑھنے پر گرفتاری کے بعد پولیس حراست میں ہلاک یونے مہسا امینی کا تعلق اسی صوبے سے تھا اور وہاں ہونے والا احتجاج چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے۔ملک بھر میں جاری احتجاج کے جواب میں حکومت کی جانب ظالمانہ کارروائیوں سے اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔احتجاج کی سب سے زیادہ شدت سنندج میں ہے۔اس شہر کے بارے میں انسانی حقوق کے اداروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام پر الزام لگایا ہے کہ وہاں گلی محلون پر شیلنگ کی جا رہی ہے۔ناروے کے ہنگاؤ نامی انسانی حقوق کے ادارے کا کہنا ہے کہ جنگی جہاز سنندج کے ایئرپورٹ پر پہنچے ہیں جبکہ بسوں میں سوار خصوصی دستے ابھی راستے میں ہیں۔