نیویارک : امریکی مسلح افواج کے سربراہ جنرل مارک میلی نے کہا ہے کہ ایران نے اگر نیوکلیئراسلحہ فروغ دینے پر اصرار جاری رکھا تو تہران حکومت کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال سمیت دیگر متبادل بھی موجود ہونگے۔ جنرل میلی میں امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن اور سینیٹ کی مسلح افواج کمیٹی کے 2024 مالی سالانہ دفاعی بجٹ کے لیے منعقدہ نشست میں شرکت کی۔ جنرل میلی نے کہا کہ ایران خطے میں عدم استحکام کا باعث ہے جو کہ ہمارے اڈوں کو بھی نشانہ بنانا رہا ہے،ہمیں اطلاع ملی ہے کہ دو ہفتے سے بھی کم عرصے میں ایران جوہری اسلحے کی تیاری کے لیے ضروری مواد جمع کر لیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد ایران چند ہی مہینوں میں نیوکلیئراسلحہ بنانے کے قابل ہو جائے گا۔