ایران پر عائد پابندیوں پر امریکہ کا دوبارہ غورممکن:پومپیو

,

   

٭ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر امریکہ ایران اور دیگر ممالک پر عائد پابندیوں میں نرمی کرنے پر غور کرسکتا ہے تاکہ وہ اس وباء سے موثر طور پر نمٹ سکیں۔ پومپیو نے تاہم امریکہ کے اس منصوبے کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر سربراہی پابندیوں سے مستثنیٰ ہے۔ 2015 ء کے نیوکلیئر معاہدہ کی پابندی نہ کرنے پر ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کردی تھیں۔