ایران پھانسی کی سزا ختم کرے یورپی یونین کی اپیل

   

برسیلز : یورپی یونین نے ایران کے سفیر برائے یورپی یونین حسین دہغنی کو ان کے ملک میں حالیہ ایام میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں سے متعلق ہونے والی پھانسی کی سزاوں کو روکنے کی اپیل کی ۔یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک ایران کے اقدامات کے خلاف متحد ہیں۔یورپی یونین کی خارجہ تعلقات سروس کے سکریٹری جنرل اسٹیفانو سونینو نے ایرانی سفیر کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ7جنوری کو محمد مہدی کریمی اور سعید محمد حسینی کو ملک میں احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے سزائے موت نے یورپی یونین کو حیرت زدہ کردیا ہے۔