ایران کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا

,

   

اقوام متحدہ ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایران کو مبینہ طور پر امریکی ڈرون کو مار گرائے جانے کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے کیونکہ اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔ ایران کیلئے اقوام متحدہ کے قاصد ماجد تخت روانچی نے کہا کہ ایک ایسا ملک جس کی فضائی حدود کی امریکہ نے خلاف ورزی کی ہو، ایران سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کا مجاز ہے تاہم یہ بدبختی کی بات ہے کہ ایران کو اجلاس میں شرکت کرنے سے روکا جارہا ہے۔