ایران کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے خواتین سے نکال دیا گیا

   

نیویارک:ایران میں زیرحراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈان پر ایران کو اقوام متحدہ کی کمیشن برائے خواتین سے نکال دیا گیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی مظاہرین پر بدترین کریک ڈان کے خلاف ایران کی رکنیت ختم کرنے کے لیے کمیشن میں ووٹنگ ہوئی۔ووٹنگ میں 29 ممالک نے ایران کی رکنیت ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیا اور 8 ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا جب کہ 16 ممبران نے غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا،اکثریتی ووٹ آنے پر ایران کی کمیشن میں 4 سالہ رکنیت فوری طور پر ختم کردی گئی۔