ایران کیساتھ ایٹمی ڈیل پر معاملات ٹھیک جا رہے ہیں: ڈونالڈ ٹرمپ

   

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایٹمی ڈیل پر معاملات ٹھیک جا رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور عمان میں آج ہو گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے درست فیصلہ کیا ہے، ایران کے ساتھ معاہدہ اچھا رہے گا۔ واضح رہے کہ مئی 2018ء میں ڈونالڈ ٹرمپ نے بطور امریکی صدر ایران کے ساتھ نیوکلیئر ڈیل کو یک طرفہ طور پر کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔
پوپ فرانسس کی آخری رسومات ادا کردی گئیں
ویٹیکن سٹی : پوپ فرانسس کی آخری رسومات آج ادا کردی گئیں۔ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی آخری رسومات آج ویٹی کن سٹی میں ادا کی گئیں، جس میں دنیا بھر سے اعلیٰ حکام اور بین المذاہب وفود کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی پوپ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے روم پہنچے۔ برطانیہ کے وزیر اعظم، فرانس کے صدر اور دیگر عالمی رہنما بھی ویٹی کن میں ہیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور ویٹی کن کو انتہائی حساس زون قرار دیا گیا ۔دوسری طرف اسرائیل کے سخت ناقد پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں نیتن یاہو حکومت نے اپنا کوئی نمائندہ نہیں بھیجا ۔