تہران : ایران میں مہسا امینی کی پولیس تحویل میں ہلاکت پر ہونے والے احتجاج کے دوران ایک اور 16 سالہ لڑکی کی ہلاکت معمہ بن گئی ہے۔ عدالت نے اس ہلاکت کے لیے سیکیورٹی فورسز کو ذمے دار قرار دینے کے الزامات مسترد کر دیے ہیں جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ایران سے باہر قائم فارسی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیکا شاکرمی کے اہل خانہ کو ان کی آبائی علاقے میں تدفین کے لیے جانے کی اجازت بھی نہیں دی گئی جب کہ نیکا شاکرمی کے دو قریبی رشتے داروں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔نیکا شاکرمی کی خالہ آتش شاکرمی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا تھا کہ احتجاج کے دوران 20 ستمبر کو نیکا شاکرمی گھر سے لاپتہ ہوگئی تھیں۔