ایران کے اسکول میں 20 طالبات کو فوڈ پائزننگ

   

تہران : ایران کے شمال مغربی علاقے تبریز میں طالبات کے ایک اسکول میں 20 طالبات کو فوڈ پائزننگ ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔ایرانی سٹوڈنٹس نیوز ایجنسی ISNA ے مطابق، مشرقی آذربائیجان کے ایمرجنسی سینٹر کے سربراہ اصغر جعفری نے پریس کو اس مسئلے سے آگاہ کیا۔جعفری نے کہا، “تبریز کے بگمیشہ ضلع کے ایک اسکول کی 15 سالہ 20 طلبا کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر سینائی ہسپتال لے جایا گیا۔”ایرانی عہدیدار نے کہا کہ طلباء کی عمومی حالت بہتر ہے۔ایران میں 30 نومبر 2022 کے بعد سے، ایسے اسکولوں میں بڑے پیمانے پر فوڈ پائزننگ کے واقعات سامنے آئے ہیں جہاں زیادہ تر طالبات زیر تعلیم ہیں۔طلباء میں سانس کی تکلیف، متلی، سر درد اور اعضاء میں بے حسی جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ 238 سکولوں میں اب تک 5 ہزار سے زائد طالبات اس شکایت سے دو چار ہو چکی ہیں۔