ایران یورینیم افزودگی کے پروگرام کو اپ گریڈ کر رہا ہے: توانائی ایجنسی

   

نیویارک : اقوام متحدہ کے نیوکلیئر امور کینگران ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق جسے خبر رسا ں ادارے رائٹرز نے پیر کے روز دیکھا، ایران یورینیم کی افزودگی کے اپنے جدید پروگرام کو اپ گریڈ کرنے میں پیشرفت کررہا ہے اس کے باوجود کہ مغرب اس کے 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی پر تہران کے رد عمل کا انتظار کررہاہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں نتانز میں قائم یورینیم کی افزودگی کے زیر زمین فیول اینرچمنٹ پلانٹ یا ایف ای پی میں نصب کیے گئے آئی آر۔6سینٹری فیوجیز کیتین جدید گروپس میں سے پہلے گروپ نے یورینیم کی افزودگی شروع کر دی گئی ہے۔سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ آئی آر۔ 6 جدید ترین اور کارکردگی میں پہلی آئی آر۔ون جنریشن سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ایران ایک سال سے بھی زیادہ عرصے سے نتانز کے ایک اور پلانٹ میں آئی آر سکس سینٹری فیوجیز کو استعمال کر کے60 فیصد تک خالص افزودہ یورینیم تیار کر رہا ہے جو ایک بم بنانے کے لیے تقریباً کافی ہوتی ہے۔