ایران ۔افغان سرحد پر 18 تجارتی مراکز قائم کرنے پاکستان کا فیصلہ

   

اسلام آباد ۔پاکستان نے اپنے دو پڑوسی ممالک ایران اور افغانستان کے ساتھ متصل سرحدی علاقوں میں تجارت کے فروغ کے لیے 18 کاروباری مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کاروباری مراکز قائم کرنے کا فیصلہ پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کی صدارت میں کل اسلام آباد میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔وزیرِ اعظم عمران خان کے بقول یہ کاروباری مراکز مقامی افراد کو تجارت کے بہتر مواقع فراہم کریں گے۔ماہرین اور کاروباری برادری کے نمائندوں نے کہا ہے ایسے کاروباری مراکز کے قیام سے خطے، خاص طور افغانستان میں امن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔