ایران ۔سعودیہ مفاہمت سے نئی تاریخ رقم ہوگی: صدر پاکستان

   

اسلام آباد: پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب میں عظیم رہنمائوں کی دانشمندی اور تعمیری سوچ نے دہائیوں کی دشمنی کے خاتمے کی راہ ہموار کی تو کیوں نہ پاکستان میں اس طرز عمل کو استعمال کیا جائے۔پاکستان میں حالیہ واقعات میں تمام فریقوں کو برداشت کا جذبہ دکھانا چاہیے اور تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے پاکستان میں تنازعات میں اضافے کے دوران تمام فریقوں کو کہا کہ باہمی افہام و تفہیم اور برداشت کے بغیر بحران کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امن اور مفاہمت کے قیام کیلئے ہر ایک کو اپنے نظریات پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اس کی واضح مثال ایران اور سعودی عرب کے درمیان قائم ہونے والا عظیم امن ہے۔ امن کے اس معاہدہ نے دونوں ممالک کو مثالی ہدف تک پہنچا دیا ہے۔