ایرٹیل ووڈا فون کے بعد ریلائنس جیو کی شرحوں میں اضافہ

   

ممبئی 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ریلائنس جیو نے بھی آج کہا کہ وہ بھی آئندہ چند ہفتوں میں اپنی شرحوں میں اضافہ کریگا ۔ ایک دن قبل ہی ایرٹیل اور ووڈا فون آئیڈیا نے اپنی شرحوں میں آئندہ ماہ سے اضافہ کا اعلان کیا تھا ۔ جیو نے کہا کہ شرحوں میںاضافہ ایسے انداز میں کیا جائیگا کہ ڈاٹا صارفین کو زیادہ نقصان نہ ہو ۔ جیو نے کہا کہ ریگولیٹر ٹرائی کی جانب سے شرحوں پر نظرثانی کیلئے مشاورتی عمل کا آغاز کیا جاسکتا ہے ۔