ایرگٹلا پولیس اسٹیشن کے روبرو سونے کے تاجرین کا احتجاج

   

نظام آباد ۔7 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال ضلع کے مٹ پلی ، کورٹلہ سے تعلق رکھنے والے سونے چاندی کے بیوپاریوں نے ایرگٹلا منڈل مستقر پر دھرنا دیتے ہوئے سب انسپکٹر اور سرکل انسپکٹر کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مٹ پلی سونے چاندی کے تاجر وں نے بتایا کہ رامنا نامی تاجر کو چار روز قبل چوری کا سونا خریدنے کے الزام میں ریکوری کے نام پر تحویل میں لیتے ہوئے پوچھ تاچھ کی تھی اور ایک سارق نے ان کا نام بتانے پر انہیں تحویل میں لیتے ہوئے ہراساں شروع کیا ۔ جس پر تاجروں نے ایرگٹلا پولیس اسٹیشن کے روبرو دھرنا دیتے ہوئے بتایا کہ لاکھوں روپئے رشوت کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے ۔ تاجروں کی احتجاج کی اطلاع ملنے پر کمر پلی ایس آئی راج شیکھر ، آرمور رورل سرکل انسپکٹر یہاں پہنچ کر ان سے بات چیت کی اور تحقیقات کو انجام دینے کیلئے تعاون کرنے کی خواہش کی ۔ اور اس مسئلہ پر بات چیت کرتے ہوئے مسئلہ کے حل کیلئے اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا جس پر تاجروں نے اپنے احتجاج کو واپس لیا ۔