ایر مارشل آر کے ایس بھدوریہ ہندوستانی فضائیہ کے نئے سربراہ

,

   

نئی دہلی ۔ 19 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے ایر مارشل آر کے ایس بھدوریہ کو چیف آف ایر اسٹاف مقرر کیا ہے، وہ ہندوستانی فضائیہ کے نئے سربراہ ہوں گے ۔ بھدوریہ بہت جلد اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ ایر چیف مارشل بریندر سنگھ کے جانشین کی حیثیت سے انہیں مقرر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے یکم مئی کو ہندوستانی فضائیہ کے نائب سربراہ کی حیثیت سے جائزہ لیا تھا۔ ان کی جگہ ایرمارشل انیل کھوسلہ ہوں گے ۔ آر کے ایس بھدوریہ کو 4250 گھنٹوں تک اڑان بھرنے کا تجربہ حاصل ہے ۔ انہوں نے 26 نوعیت کے لڑاکا طیاروں اور ٹرانسپورٹ طیاروں کی اڑان بھری ہے۔