ایس آئی اور کانسٹبلس کے پریلمنری امتحان کے نتائج اندرون ہفتہ متوقع

   


تیاریاں مکمل ، دسرے ایونٹس کا شیڈول نتائج
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ ( ٹی ایس ایل پی آر بی ) نے ایس آئی اور کانسٹبلس کے تقررات کے لیے جو پلیمنری امتحان کا انعقاد کیا تھا ۔ اس کے نتائج کی اجرائی کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ اگر کوئی رکاوٹیں درپیش نہیں آئی تو اندرون ایک ہفتہ نتائج جاری کردئیے جانے کا قوی امکان ہے ۔ واضح رہے کہ 7 اور 28 اگست کو ایس آئی اور کانسٹبلس کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے منعقدہ تحریری امتحانات کے نتائج ستمبر میں ہی جاری کردینے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ تاہم ایس سی ۔ ایس ٹی سابق فوجی ملازمین امیدواروں کے کٹ آف مارکس کم کرنے کا چیف منسٹر کے سی آر نے اسمبلی میں وعدہ کیا تھا ۔ اس سلسلہ میں بی سی امیدواروں کیلئے 50 ایس سی ۔ ایس ٹی اور سابق فوجی امیدواروں کے لیے 40 تک کٹ آف مارکس گھٹاتے ہوئے 2 اکٹوبر کو احکامات جاری کئے گئے ۔ جب کہ او سی طبقہ کے کٹ آف مارکس 60 جوں کے توں رہیں گے ۔ ایس آئی کے 554 جائیدادوں کیلئے 2,47,217 امیدوار اور کانسٹبلس کی 16,321 جائیدادوں کیلئے 6,03,955 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی ۔ پلیمنری امتحانات کے نتائج کے بعد ٹی ایس ایس پی آر بی کی جانب سے دوسرے ایونٹس کے انعقاد کیلئے شیڈول جاری کیا جائے گا ۔ پہلے دوڑ کا اہتمام کیا جائے گا ۔ مردوں کیلئے 1,600 میٹر اور خواتین کو 800 میٹرس کی دوڑ رہے گی ۔ اس میں کوالیفائی ہونے والوں کو لانگ جمپ شاپ فٹ میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے گی ۔ ان تمام ایونٹس میں اہل ثابت ہونے والے امیدواروں کو قطعی تحریری امتحان کیلئے ہال ٹکٹس کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی ۔۔ ن