ایس ایس سی امتحانات میں فرائض سے غفلت پر 5 ملازمین معطل

   

حیدرآباد۔/31مارچ، ( سیاست نیوز) ایس ایس سی امتحانات کے ساتویں دن فرائض سے غفلت برتنے پر محبوب آباد ضلع میں 5 عہدیداروں کو معطل کردیا گیا۔ ڈائرکٹر سرکاری امتحانات کے مطابق 30 مارچ کو ایس ایس سی امتحانات کے ساتویں دن سوشیل اسٹڈیز کے مضمون کا امتحان تھا۔ محبوب آباد ضلع میں امتحانی مراکز پر فرائض سے غفلت برتنے پر 5 ملازمین کو معطل کیا گیا جن میں ایک چیف سپرنٹنڈنٹ، ایک ڈپارٹمنٹل آفیسر اور 3 انویجلیٹرس شامل ہیں۔ سوشیل اسٹڈیز مضمون کیلئے 495146 ریگولر امیدواروں نے رجسٹرڈ کیا تھا جن میں سے 493664 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔ 1482 امیدوار غیر حاضر رہے۔ اسی طرح 669 خانگی امیدواروں نے رجسٹرڈ کیا تھا جن میں 4040 نے امتحان میں شرکت کی اور 265 امیدوار غیر حاضر رہے۔ ریاست کے کسی بھی مرکز سے نقل نویسی کا ایک بھی معاملہ درج نہیں ہوا۔1