ایس ایس سی امتحانات میں لاپرواہی نہ برتنے کی ہدایت

   

نظام آباد میں عہدیداروں کے اجلاس سے ضلع کلکٹر نارائن ریڈی کا خطاب
نظام آباد:ضلع کلکٹر مسٹر سی نارائن ریڈی نے 23 ؍ مئی سے شروع ہونے والے دسویں جماعت کے امتحانات میں کسی قسم کی لاپرواہی نہ برتنے کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی آج نیو امبیڈ کر بھون میں دسویں جماعت کے امتحانات کے انعقاد پر چیف سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ دسویں جماعت کے امتحانات کے انعقاد پر ہر ایک کی نظر مرکوز ہے چھوٹی سی چھوٹی غلطی کو بھی پیش آنے نہ دیںاور قواعد کے مطابق امتحانی پرچہ جات کی منتقلی کیلئے اقدامات کریں ۔ ایس ایس سی کے قواعد کے بارے میں مکمل واقفیت حاصل کریں اور اس کے مطابق فرائض کو انجام دیں ۔ سوالیہ پیپر سی سی کیمرہ کی ریکارڈنگ کے دوران کھولیں یا کسی بھی مقام پر پیپر کے افشاء کے واقعہ پیش آنے کی صورت میں چیف سپرنٹنڈنٹ کو ذمہ دار ٹھہرایا جائیگا امتحانی مراکز میں کسی بھی صورت میں سیل فون کا استعمال ممنوع ہے اگر کوئی سیل فون لانے کی صورت میں گیٹ پر ہی سیز کردیں ۔ بغیر اجازت امتحانی مرکز میں کسی کو بھی آنے کی اجازت نہیں ہے اور کوئی بھی امتحانی اوقات میں امتحانی مرکز سے باہر نہیں جاسکتے ۔ امتحان کے دوران ضلع کلکٹر کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی امتحانی مراکز کا معائنہ کریں گے اگر کوئی بھی غلطیاں پیش آنے کی صورت میں یہیں پر سخت ترین کارروائی کی جائے گی پولیس کے بندوبست کے درمیان امتحانی پیپر س کو منتقل کریں او ایم آر جوابی بیاض کو چیف سپرنٹنڈنٹ خصوصی طور پر تنقیح کریں ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے عہدیداروں سے کہا کہ امتحانی مراکز میں اگر کوئی مسائل پیش آنے کی صورت میں انہیں راست طور پر واقف کیا جاسکتا ہے اور امتحانی مراکز میں آبی سہولتیں ، فیان کی سہولت بھی فراہم کریں ۔ اس موقع پر ڈی ا ی او درگا پرساد کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔