ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت
حیدرآباد 7 ۔ مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں دسویں جماعت کے امتحانات 18 مارچ سے شروع ہونگے اور 2 اپریل تک جاری رہینگے ۔ بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن نے امتحانات کے ہال ٹکٹ جاری کردیئے ہیں۔ ایس ایس سی امتحانات میں 5.8 لاکھ امیدواروںکی شرکت متوقع ہے۔ طلبہ اپنے ہال ٹکٹ ویب سائیٹ www.bse.telangana.gov.in سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اقامتی اسکولس، خانگی اسکولس، او ایس ایس سی اور وکیشنل کورسس کے امیدوار بھی ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ ضلع کا نام ، اسکول اور اپنا نام درج کرکے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن نے ایس ایس سی امتحانات کی تیاریاں مکمل کرلی ہے۔ امتحان کا وقت صبح 9.30 تا 12.30 بجے دن رہے گا۔ بورڈ آف سکنڈری ذرائع نے بتایا کہ ہال ٹکٹس متعلقہ اسکولوں کو روانہ کردیئے گئے اور طلبہ ہیڈ ماسٹرس سے ہال ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ ریاست میں 2676 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔18 مارچ کو پہلا امتحان فرسٹ لینگویج تلگو کا رہے گا ۔19 مارچ سکنڈ لینگویج ، 21 مارچ تھرڈ لینگویج، 23 مارچ میاتھس ،26 مارچ سائنس(فزیکل سائنس) ، 28 مارچ بیالوجی، 30 مارچ سوشیل اسٹڈیز، یکم اپریل او ایس ایس سی مین لینگویج پیپر II (سنسکرت اور عربی) اور 2 اپریل کو او ایس ایس سی مین لینگویج پیپر II کا امتحان رہیگا۔ گزشتہ سال آر ٹی سی میں ایس ایس سی امیدواروں کیلئے مفت سفر کی سہولت تھی اور ہال ٹکٹ کے ذریعہ امیدواروں کو یہ سہولت فراہم کی گئی۔ 1