حیدرآباد 20 مئی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( ٹی ایس آر ٹی سی ) کی جانب سے 23 مئی سے یکم جون تک منعقد ہونے والے ایس ایس سی امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبا و طالبات کیلئے مفت سفر کی سہولت کا اعلان کیا گیا ہے ۔ طلبا و طالبات اپنے امتحانی ہال ٹکٹ یا بس پاس دکھاکر مفت سفر کرسکتے ہیں۔ ایک سرکلر جاری کرکے کارپوریشن نے کہا کہ بس پاس کی مدت کو یکم جون 2022 تک بڑھا دیا گیا ہے ۔ کہا گیا کہ یہ سہولت ریاست بھر کے امتحانی مراکز پر دستیاب رہے گی ۔ طالب علم اپنے امتحانی مرکز تک اور امتحانی مرکز سے اپنے اسٹاپ تک ہال ٹکٹ دکھاتے ہوئے مفت سفر کرسکتے ہیں۔