ایس ایس سی امتحان کا تیسرا دن ‘6 عہدیداروں کو خدمات سے ہٹادیا گیا

   

حیدرآباد۔19مارچ(سیاست نیوز) ایس ایس سی امتحانات کے تیسرے دن تلگو پرچہ کے دوران بدعنوانیوں کے سبب 6 عہدیداروں کو خدمات سے ہٹا دیا گیا ۔ جبکہ تلگو امتحان کے دن امیدواروں کی حاضری کا فیصد 99.61 رہا۔ 3امیدواروں کو تلبیس شخصی اور نقل نویسی کے سبب امتحان تحریر کرنے سے روک دیا گیا۔ڈائرکٹر سرکاری امتحانات کے مطابق ایس ایس سی امتحانات کے تیسرے دن کوئی بڑے واقعہ کی شکایت موصول نہیں ہوئی جبکہ جملہ مراکز میں 946 مراکز کا فلائنگ اسکواڈ نے معائنہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ تلگو پرچہ کیلئے جملہ 5 لاکھ 6ہزار 734 امیدواروں کا اندراج تھا لیکن 5لاکھ 4 ہزار 765 امیدواروں نے شرکت کی اور 1 ہزار 969 امیدوار غیر حاضر رہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسی بھی مرکز سے دھاندلیوں یا بدعنوانیوں کی کوئی شکایات موصول نہیں ہوئی بلکہ ریاست بھر میں مجموعی اعتبار سے امتحان پرامن طریقہ سے منعقد ہوا۔