حیدرآباد 2 مئی (سیاست نیوز) بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے ایس ایس سی اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات جون 2025 ء کا ٹائم ٹیبل جاری کردیا ۔ ایس ایس سی اور او ایس ایس سی امیدواروں کیلئے 3 جون سے سپلیمنٹری امتحانات کا آغاز ہوگا جو 13 جون تک جاری رہیں گے۔ ڈائرکٹر بورڈ کے مطابق 3 جون منگل کے دن فرسٹ لینگویج گروپ اے، کمپوزٹ کورس اور فرسٹ لینگویج پارٹ II کا امتحان صبح 9.30 تا دوپہر 12.30 بجے منعقد ہوگا۔ 4 جون کو سیکنڈ لینگویج، 5 جون III لینگویج انگلش، 6 جون میاتھمیٹکس، 9 جون سائنس پارٹ I، فزیکل سائنس، 10 جون سائنس پارٹ II بائیولوجیکل سائنس، 11 جون سوشل اسٹڈیز ، 12 جون او ایس ایس سی مین لینگویج پیپر I (سنسکرت و عربک) اور 13 جون کو او ایس ایس سی مین لینگویج پیپر II (سنسکرت اینڈ عربک) کے امتحان رہیں گے۔ ایس ایس سی اور او ایس ایس سی امیدواروں کے لئے اکیڈیمک کورس سے متعلق مضامین کے پرچہ جات یکساں رہیں گے۔ ٹائم ٹیبل کے مطابق سپلیمنٹری امتحان ہونگے اور کسی تاریخ کو عام تعطیل کے اعلان کی صورت میں ٹائم ٹیبل میں تبدیلی کی جائے گی۔1