حیدرآباد 5 جولائی ( سیاست نیوز ) ڈائرکٹوریٹ سرکاری امتحانات کی جانب سے ایس ایس سی اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحان کیلئے فیس داخل کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ یہ امتحان یکم تا 10 اگسٹ منعقد ہونے والے ہیں۔ طلبا کی جانب سے ہیڈ ماسٹر کو فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ 18 جولائی ہے ۔ 50 روپئے دیرانہ کے ساتھ متعلقہ امتحان سے دو دن قبل تک فیس داخل کی جاسکتی ہے ۔ تین سے زائد مضامین کیلئے فیس 125 روپئے اور تین سے کم مضامین کیلئے 110 روپئے فیس ہے ۔ سپلیمنٹری امتحان صرف ناکام طلبا کیلئے ہے یا ان کیلئے جو امتحان میں شرکت نہیں کرسکے تھے ۔ فریش امیدوار اس امتحان کیلئے رجوع نہیں ہوسکتے ۔