اقلیتی اقامتی اسکولوں کا نتیجہ 93.73 فیصد رہا
حیدرآباد۔30۔ جون (سیاست نیوز) ایس ایس سی امتحانات میں اقامتی اسکولوں کے طلبہ نے شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ سرکاری اور خانگی ریگولر اسکولوں کے مقابلہ حکومت کی جانب سے قائم کردہ مختلف طبقات کے اقامتی اسکولوں کے طلبہ کا مظاہرہ بہتر رہا۔ اقامتی اسکولوں کے مجموعی نتائج 99.32 فیصد رہے جبکہ سرکاری اسکولوں کا نتیجہ 75.68 فیصد رہا۔ ایس سی اقامتی اسکولوں کے طلبہ 98.1 فیصد نتیجہ کے ساتھ سرفہرست رہے۔ بی سی اقامتی اسکولوں کا نتیجہ 97.47 رہا جبکہ ایس ٹی اقامتی اسکولوں کے 95.3 فیصد طلبہ کامیاب رہے۔ اقلیتی اقامتی اسکولوں کا نتیجہ 93.73 فیصد رہا۔ ماڈل اسکولس میں 97.25 فیصد طلبہ کامیاب رہے۔ کے جی بی وی اسکولس کا نتیجہ 93.49 فیصد رہا۔ خانگی اسکولوں میں 91.31 فیصد طلبہ کامیاب رہے۔ ضلع پریشد اسکولوں کے نتائج 80.73 فیصد جبکہ سرکاری اسکولوں کے نتائج 75.65 فیصد درج کئے گئے ۔ ر