ایس ایس سی پری فائنل میں ناکامی کے خوف سے طالب علم کی خودکشی

   

حیدرآباد : /21 جنوری (سیاست نیوز) ایس ایس سی پری فائنل امتحانات میں ناکامی کے خدشہ سے ایک طالبعلم نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ میڑپلی کے علاقہ پیرزادی گوڑہ میں پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 15 سالہ کے نتیش جو دسویں جماعت کا طالبعلم ہے وینکٹا سائی نگر پیرزادی گوڑہ کا ساکن ہے ۔ خانگی اسکول میں زیرتعلیم طالبعلم کے ایس ایس سی کے پری فائنل امتحانات کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں وہ ناکام ہونے کے خوف سے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس میڑپلی نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور تحقیقات جاری ہے ۔