حیدرآباد، 16 مارچ (یو این آئی) منہدم سری سیلم بینک کنال میں پھنسے 7افراد کو تلاش کی مہم اتوار کو بھی جاری رہی۔ماہر ٹیمیں آلات کے ساتھ سرنگ کے اندر گئی، سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔ ایک خودمختار ہائیڈرولک سے چلنے والا روبوٹ مٹی کو ہٹانے استعمال کیا جا رہا ہے ، اس کے ساتھ ویکیوم پمپ اور ایک ویکیوم ٹینک مشین، جو سرنگ کے اندر موجود مٹی اور دیگر ملبے کو فوری ہٹانے میں سہولت فراہم کرتی ہے ، کا استعمال کیاجارہا ہے ۔ فی گھنٹہ سرنگ سے تقریباً 620 کیوبک میٹر مٹی ہٹانے کا کام کیاجارہا ہے ۔ فوج، نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، انسانی باقیات کا پتہ لگانے والے کتوں،سنگارینی کالریز، میں قائم روبوٹکس کمپنی اور دیگر ایجنسیوں کی ٹیمیں اس مشن میں سرگرم عمل ہیں۔