چینائی۔ تاملناڈو پولیس نے سابق بینک ملازمین کے بیٹے اور اس کے دوساتھیوں کو اسٹیٹ بینک آف انڈیا(ایس بی ائی) کی فرضی برانچ چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیاہے۔
انسپکٹر پنروتی امبیڈکر نے کہاکہ ”پولیس نے تین لوگ بشمول ایک سرغنہ کمل بابو جو کہ سابق بینک ملازم کا بے روزگار بیٹا ہے کو گرفتار کرلیاہے“۔
دس سال قبل اس کے والد کی موت ہوگئی ہے جبکہ والدہ بینک کی ملازمت سے دوسال قبل سبکدوش ہوئی ہے۔
مذکورہ گرفتار شدہ دوسرے فرد ایک پرنٹنگ پریس چلاتا ہے جہاں سے تمام رسیدیں‘ چالانات اور دیگر دستاویزات پرنٹ کرائے گئے اور تیسرے شخص نے جعلی ربر اسٹامپس بنائے ہیں۔
ایک ایس بی ائی صارف کی جانب سے نشاندہی کے بعد مذکورہ تین ماہ پرانی برانچ پر نظر گئیں اور معاملے اس کے برانچ منیجر کے پاس پہنچا۔
اس کے فوری بعد زونل دفتر اس کی جانکاری ہوئی‘ جہاں پر برانچ منیجر نے جانکاری دی کہ پنوروتی میں صرف دو ایس بی ائی کے برانچ ہے اور کوئی تیسری برانچ کی شروعات نہیں ہوئی ہے۔
ایس بی ائی کے عہدیدارجب وہاں پہنچے تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ تمام تیاریاں ایک برانچ کی طرح کی گئی ہیں‘ جہاں پر تمام نظام او ر انفرسٹچکر مہیاکیاگیاہے۔
پولیس اہلکاروں نے کہاکہ ایس بی ائی کے عہدیداروں نے فوری ایک شکایت درج کرائی جس کی بنیاد پر تین لوگوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ کوئی لین دین یہاں پر اب تک نہیں ہوا ہے