ایس جئے شنکر گجرات سے راجیہ سبھا امیدوار

,

   

نئی دہلی 24 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے آج وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر کو گجرات سے اپنا راجیہ سبھا امیدوار نامزد کیا ہے ۔ اس سے قبل انہوں نے بی جے پی کے ورکنگ صدر جے پی نڈا کی موجودگی میں بی جے پی میں رسمی شمولیت اختیار کی ۔ جئے شنکر سابق معتمد خارجہ بھی ہیں اور انہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی دوسری معیاد میں کابینہ میں شامل کیا ہے ۔ کابینہ میں ان کی شمولیت کے بعد بی جے پی میں ان کی شمولیت محض رسمی طور پر باقی رہ گئی تھی اور آج انہوں نے یہ کارروائی بھی پوری کرلی جس کے بعد انہیں راجیہ سبھا امیدوار بنایا گیا ہے ۔