ایس پی کنبہ پروری تک محدود ہو گئی :ہریش دویدی

   

بستی: اترپردیش کے ضلع بستی کے لوک سبھا حلقے سے ایم پی و بی جے پی کے جنرل سکریٹری ہریش دویدی نے طنز کستے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) کنبہ پروری تک محدود ہوکر رہ گئی ہے ۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ اکھلیش یادو اب اپنے والد ملائ سنگھ یادو اور چچا شیوپال یادو کی بنائی پارٹی کے قومی صدر ہیں۔اس کے باوجود بھی ایس پی کارکن پوری طرح سے حواس باختہ اور مایوس ہیں۔دویدی نے جمعرات کو ‘یواین آئی’ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی قومی صدر اکھلیش یادو کنبہ پروری میں ٹوٹ گئے ہیں انہیں اپنے ہی کنبے کے اراکین پر اعتماد نہیں ہے ۔ پارٹی کنبہ پروری میں سمٹ گئی ہے ۔ یادو کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ اور ہیں۔ وہ اپنے والد کی بنی بنائی پارٹی کے قومی صدر بن گئے ہیں اور ایس پی کو کنبہ پروری میں سمیٹ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے چچا شیوپال کو ہی پارٹی میں نہیں لاپارہے ہیں۔ کارکنوں کو کہاں شفٹ کریں گے ۔ ایس پی کی عوامی حمایت ختم ہورہی ہے ان کی پارٹی کے کارکن بھی اب پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔