’ایس پی ۔ بی ایس پی سے مفاہمت کے راستے کھلے ہیں ‘

   

بی جے پی کو حلیف جماعت ایس بی ایس پی کے صدر اور ریاستی وزیر کی دھمکی
بلیا۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں حکمران بی جے پی کو اس کی ناراض حلیف مہادیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں ایس پی اور بی ایس پی کے ساتھ انتخابی مفاہمت کے راستے کھلے ہیں۔ ایس بی ایس پی کے سربراہ اور کابینہ وزیر اوم پرکاش راج بھر نے جو بی جے پی کے خلاف تلخ و تند بیانات کی اجرائی کے لئے بھی پہنچانے جارہے ہیں۔ حال ہی میں این ڈی اے سے علیحدہ ہوجانے کی دھمکی بھی دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ’بی جے پی کے ساتھ پیشرفت نہ ہونے کی صورت میں اس پی اور بی ایس پی کے ساتھ (آنے والے لوک سبھا انتخابات میں) مفاہمت کے امکانات باقی و برقرار ہیں‘۔