ایشانت کا 100 واں ٹسٹ ا۔ انگلینڈ 112 رنز پر ڈھیر

   

احمد آباد۔دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم میں ہندوستان نے ٹاس ہارنے کے باوجود شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 112 رنز پر ڈھیر کردیا۔ہندوستان کیلئے اپنے کریر کا 100vواں ٹسٹ کھیلنے والے فاسٹ بولر ایشانت شرما نے ٹیم کو مقابلے کے ابتداء میں ہی حریف اوپنر ڈوم سبلی کو مقابلے کے تیسرے ہی اوور میں آوٹ کیا اور ٹیم کو ایک بہترین شروعات فراہم کی۔سبلی بغیر کوئی رن بنائے جس وقت آوٹ ہوئے اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور صرف 2 رنز تھا ۔ایک موقع پر انگلینڈ نے صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنالئے تھے لیکن اس کے بعد اکشرپٹل اور روی چندراشون کی جوڑی نے اپنے درمیان نو وکٹیں بانٹ لی۔اکشر پٹل نے 21.4 اوورس میں 38 رنز دیکر 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ اشون نے 16 اوورس میں 26 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ انگلینڈ کی حالت مزید ابتر ہوتی اور اس کے دوسرے اوپنر زاک کرولی نصف سنچری اسکور نہ کرتے ۔ زاک نے 84 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 10 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے ۔زاک نے نصف سنچری اسکور کرنے کے علاوہ کپتان روٹ کے ساتھ تیسرے وکٹ کیلئے 50 رنز کی پارٹنر شپ بھی نبھائی ۔انگلش ٹیم کے کپتان جیو روٹ پھر ایک مرتبہ ناکام ہوئے جنھیں اشون ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا ۔ روٹ آوٹ ہونے سے قبل 37 گیندوں کاسامنا کیا اور اپنی اننگز کے دوران دو چوکوں کی مدد سے 17 رنز اسکور کئے ۔وکٹ کیپر بین فوکس نے 12 اور فاسٹ بولر جوفراآرچر نے 11 رنز اسکور کئے اور انکے علاوہ کوئی دوسرا بیٹسمین دوہرے ہندسے کو عبور نہ کرسکا۔تین بیٹسمین اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائے ۔