ایشوریہ رائے بچن اور دختر کورونا پازیٹیو

,

   

٭ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اور ان کی دختر آردھیا بچن کورونا پازیٹیو پائے گئے ۔ ابتداء میں ان کی رپورٹ منفی آئی تھی ۔ مہاراشٹرا کے وزیر صحت و خاندانی بہبود راجیش ٹوپے نے ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ امیتابھ بچن اور ان کے فرزند ابھیشیک بچن کل کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے ۔بی ایم سی نے امیتابھ کے گھر ’جلسہ‘ کے باہر ایک بیانر لگادیا اور اسے کنٹینمنٹ زون قرار دیا ہے ۔ دھرمیندر نے بھی امیتابھ کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ آنند مہندرا نے بھی ٹویٹ کرکے امیتابھ بچن کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آپ کے پاس ویکسین ہے اور اس کا کوڈ ‘Big V’ ہے اور آپ جیسے فطری طور پر لڑنے والوں میں موجود ہے ۔