ایشوریہ رائے پھر ایک بار ماں بننے والی ہیں

   

بالی ووڈ ایکٹریس ایشوریہ رائے بچن اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن کے ساتھ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر ان دنوں تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ یہ تصویر گوا کے ایک سمندر کے کنارے لی گئی ہے جہاں جوڑا چھٹیاں منانے گیا۔ وائرل ہو رہی اس تصویر سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ ایشوریہ رائے ایک بار پھر ماں بننے والی ہیں۔ جس کو سوشل میڈیا پر فائنس نے ’’بے بی بم‘‘ قرار دیاہے حالانکہ ان خبروں کو افواہ کہا جارہا ہے۔ وہیں بالی ووڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق ایشوریہ کے ذرائع نے ان سبھی افواہوں کو غلط بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کیمرہ کے غلط زاویہ کی وجہ سے ایسی تصویر آئی ہے وہ دراصل بے کار کیمرہ اینگل تھا اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ فی الحال سوشل میڈیا پر یہ بات چھائی ہوئی ہے کہ ایشوریہ ایک بار پھر سے ماں بننے والی ہیں یہ خبریں اس لئے بھی زوروں پر ہے کیونکہ ان کی بیٹی آرادھیا اب بڑی ہوچکی ہے تو فائنس کو لگ رہا ہے کہ ہوسکتا ہے پہلی بار کی طرح اس بار بھی وہ اپنی ماں بننے کی بات کو چھپا رہی ہیں۔