ایشیا کپ۔ ہندوستان بمقابلہ پاکستان میاچ ہوا بارش کی نظر

,

   

پاکستان کے خلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے 266رن بنائے


پہلے چار وکٹ 66رکن پر گنوانے کے بعد ایشان کشن (82) اور ہاردیک پانڈیا(87)نے 141گیندوں میں 138رن کی پارٹنر شپ کے ذریعہ ہندوستان کے اسکور کو 266تک لے جانے میں مدد کی۔


پلے کیلی(سری لنکا)۔ایشیاء کپ کا ہفتہ کے روز ہندوستان اورپاکستان کے مابین کھیلا جانے والے میاچ بارش کی نظر ہوگیا۔ حالانکہ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان ٹیم محض 66رنوں میں اپنے چار وکٹیں گنوا چکی تھی۔

پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ افریدی نے ہندوستان بلے بازو کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا تھا باوجود اس کے ہردیک پانڈیااور ایشان کشن کے جوڑے نے پاکستان کے خلاف بلے باز ی کرتے ہوئے ہندوستان ٹیم کو 266/10رن بنانے میں مدد کی۔

پہلے چار وکٹ 66رکن پر گنوانے کے بعد ایشان کشن (82) اور ہاردیک پانڈیا(87)نے 141گیندوں میں 138رن کی پارٹنر شپ کے ذریعہ ہندوستان کے اسکور کو 266تک لے جانے میں مدد کی۔پاکستان کے تیز گیند باز افریدی نے روہت شرما او روراٹ کوہلی جیسے عظیم بلے بازوں کو جلد اؤٹ کردیا اورہارس رؤف نے بھی وکٹیں گرا کرکے 14.1اورس میں 66/4پر ہندوستان کوپہنچادیاتھا۔

ہندوستانی اننگز کے بعد ہی بارش کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا جس کی وجہہ سے میاچ کا دوبارہ آغاز ممکن نہیں ہوسکا۔