ایشیا کپ : پاکستان کو ہراکرسری لنکا چھٹی بار ایشین چمپئن

,

   

دبئی : متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنمنٹ کے فائنل میں سری لنکا نے آج پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ایشین چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے ۔ جیت کیلئے سری لنکا کے 171 رنز کے نشانہ کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں147رنز ہی بناسکی۔ اس سے قبل 58 کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم کے پویلین لوٹنے کے بعد بھانوکا راجاپکسا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر170 رنز بنائے۔راجاپکسا 45 گیندوں پر 71 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جنہیں میان آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سری لنکا کی جانب سے مدوشان نے 4 اور ہسارنگا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر سری لنکا نے ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔