کیپ ٹاؤن،8اپریل (یواین آئی ) براعظم افریقہ میں کرکٹ کے فروغ اور مالی استحکام کے لیے ایشیا کپ کی طرز پر ایک بڑے ٹورنمنٹ افریقہ ٹی 20 کپ کو متعارف کروائے جانے کا قوی امکان ہے ۔ افریقن کرکٹ اسوسی ایشن ایک جامع منصوبے پرکام کررہی ہے جس کا مقصد خطے میں کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور نئی آمدنی کے ذرائع پیدا کرنا ہے ۔اگرچہ اس بڑے ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 2027سے پہلے متوقع نہیں ہے ، تاہم اس کے ڈھانچے اور ٹیموں کی شرکت سے متعلق اہم مشاورت شروع کردی گئی ہے ۔ ٹورنمنٹ میں ٹیموں کی شمولیت اور رسائی کے لیے مختلف فارمولوں پر غورکیا جا رہا ہے تاکہ چھوٹے ممالک کو بھی نمائندگی مل سکے ۔ براعظم کی سب سے طاقتور ٹیم ہونے کے ناطے جنوبی افریقہ کی شرکت اس ایونٹ کی کامیابی کے لیے لازمی قرار دی گئی ہے ۔ جنوبی افریقہ نے اصولی اتفاق کیا ہے ، تاہم حتمی فیصلہ فیوچر ٹورز پروگرام کو دیکھ کرکیا جائے گا۔E/K
کارلوس پری کوارٹر فائنل میں
مونٹی کارلو،8 اپریل (یو این آئی ) اسپین کے ٹینس اسٹار، دفاعی چمپئن اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز اور اٹلی کے نامور ٹینس اسٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ جینک سنر اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنمنٹ کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں اسپین کے 22 سالہ ٹینس اسٹاراور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ارجنٹینا کے ٹینس کھلاڑی سیباسٹین بیز کو1-6اور 3-6سے شکست دے کراپنی پیش قدمی جاری رکھی ۔E/K