ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے صدر مستعفی ہوں گے

   

نئی دہلی 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے آج کہاکہ اِس کے صدر ٹکیکو ناکاؤ نے آج اپنے عہدہ سے استعفے کا اعلان کیا ہے جو آئندہ سال 16 جنوری سے قابل اطلاق ہوگا۔ وہ 28 اپریل 2013 ء کو ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ نئے صدر کا انتخاب شفاف طریقہ سے کیا جائے گا۔ میرٹ کی بنیاد پر رائے دہی ہوگی۔ مستعفی ہونے والے صدر نے کہاکہ میں اپنے استعفے کا اعلان کرتا ہوں اور تمام ارکان عملہ سے اظہار تشکر کرتا ہوں۔