٭ ایک کمسن لڑکی نے بتایا کہ چین میں ایغور مسلمانوں پر مظالم اور ان کو حراست میں رکھنے کے کیمپس سے متعلق ویڈیو وائرل کرنے پر چین کے ایپ ٹک ٹاک سے اس کو نکال دیا گیاہے ۔ فیروزہ عزیز نے گذشتہ ہفتہ یہ ویڈیو پوسٹ کیا تھا جس کے وائرل ہونے کے بعد اس کو ٹک ٹاک سے نکال دیا گیا ۔ بعد ازاں عزیز نے پیر کو ٹوئیٹر اکاؤنٹ شروع کرلیا جس پر اس نے بتایا کہ ٹک ٹاک ایپ نے ایک ماہ کیلئے اس پر پابندی لگادی ہے ۔ اس پر وضاحت کیلئے فوربس نے ٹک ٹاک سے رابطہ پیدا کیا ہے ۔ فیروزہ عزیز نے ٹوئیٹر پر اسکرین شاٹ پوسٹ کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹک ٹاک کمیونیٹی کے کئی قواعد کی خلاف ورزی پر عزیز کو عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے ۔ 40سیکنڈ کے اپنے کلب کے آخر میں عزیز نے ایغور مسلمانوں سے متعلق چینی حکام کی مبینہ بدکلامی کی لسٹ بھی پیش کی ہے ۔