ممبئی: چین میں مظاہروں کے بعد کووڈ پابندیوں میں نرمی کی امید پر ایشیائی بازاروں میں آئی تیزی سے حوصلہ پاکر سرمایہ کاروں نے ایف ایم سی جی سمیت گیارہ گروپوں میں ہونے والی خریداری سے بازاروں میں آج مسلسل چوتھے دن اضافہ برقرار ر ہا۔بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 177.04 پوائنٹس یا 0.28 فیصد اضافے کے ساتھ 62681.84 پوائنٹس کی نئی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 55.30 پوائنٹس یا 0.30 فیصد چڑھ کر 18618.05 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ تاہم، ہیوی ویٹ کے برعکس، بی ایس ای مڈ کیپ 0.39 فیصد گر کر 25,679.73 پر اورا سمال کیپ 0.29 فیصد گر کر 29,341.21 پر آ گئی۔اس عرصے کے دوران، بی ایس ای پر کل 3627 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 1715 میں اضافہ، 1764 میں کمی جبکہ 148 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح 22 کمپنیوں میں خریداری دیکھی گئی جبکہ باقی 28 این ایس ای میں فروخت ہوئیں۔بی ایس ای پر کل گیارہ گروپس میں اضافہ ہوا، جس میں ایف ایم سی جی میں سب سے زیادہ 1.73 فیصد اضافہ ہوا۔